نیویارک( آن لائن ) اقوام متحدہ کی سفیر اور انسانی حقوق کی خصوصی تفتیش کار یانگھی لی کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار فوج کے سربراہ کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے۔مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلادیش سے میانمار واپسی سے قبل آرمی چیف اور اس نسل کشی میں ملوث دیگر فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا یانگھی لی نے ان خیالات کا اظہار بنگلادیش دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے روہنگیا مہاجرین کے اہم نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں جو کچھ ہوا وہ ایک جرم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف وزری تھی ۔جسے کسی صورت قابل قبول تصور نہیں کیا جاسکتا۔
رونگیا مسلمانوں کی نسل کشی، میانمار فوجی سربراہ پر مقدمہ ہونا چاہئے: اقوامتحدہ
Jan 27, 2019