ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد کا تاجر مسجد میں وضو کے دوران پائوں پھسلنے سے پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ ہوٹل کا مالک سلیم مسجد میں وضو کر رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے قریب موجود پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تاجر کے انتقال کی اطلاع پر الیکٹرک بازار کے تاجروں نے بازار بند کر دیا۔ سلیم ہوٹل والے کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔