ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اہلکاروں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف

Jan 27, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اسلام آباد کے اہلکار ہی سائبر جرائم میں ملوث نکلے۔ افسروں اور اہلکاروں پر مشتمل اغوا برائے تاوان کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ گروہ میں سب انسپکٹر آصفحسین، ہیڈکانسٹبل ارشد اور نعیم اختر شامل ہیں۔ گروہ کو ایف آئی اے کے بعض اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اہلکاروں نے 8 وارداتوں میں 15 لاکھ 80 ہزار روپے بطور تاوان وصول کیا۔ پولیس نے ملوث اہلکاروں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں