یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 15 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سرکاری فوج نے شمالی صعدہ سے حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔ادھر مغربی صعدہ میں حیدان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد اہم علاقے باغیوں سے چھین لیے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے بارڈ سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ 5 کے سربراہ بریگیڈیئر سامی القباطی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے باقم اور صعدہ شہروں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر التباب کے مقام پر قبضہ کرنے کے بعد حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔انہوں نے وضاحت کی صعدہ سے باقم کے لیے حوثیوں کے پاس زمینی رابطے کا براہ راست راستہ بند کردیا گیا ہے۔علاقے میں کیے گئے حملوں میں کم سے کم 15 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ بڑی تعداد میں جنگجو اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ادھر مغربی صعدہ میں حیدان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد اہم علاقے باغیوں سے چھین لیے۔
صعدہ میں یمنی فوج کے حملے میں 15 حوثی ہلاک،باغیوں کی سپلائی لائن بند
Jan 27, 2019 | 12:13