سردی کی شدت میں اضافہ ، سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سردی کی شدت میں حیران کن اضافہ کی صورت میں راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دن بدب بڑھتا جا رہا ہے ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کی اکثریت سردی کی شدت کو محسوس نہیں کر پاتے جس کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،شدید سردی سے خاص طور پر بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں ان میں اکثریت نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن ،کھانسی اور بخار کی ہے ،الائیڈ ہسپتالوںمیں مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی صورت میں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں سہولیات کا شدید فقدان پایا گیا ہے انہوں نے کہا ان ہسپتالوں میں دو بار وزیر اعظم عمران خان نے دورے کئے لیکن اس کے باوجود ہسپتالوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،جب کسی وی آئی پی شخصیت نے دورہ کرنا ہو تب ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آتی ہے جبکہ ان کے یہاں سے جانے کے بعد ہسپتالوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے ۔ اس صورتحال پر ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ اس سال مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہر ڈاکٹر پر بہت بوجھ ہے لیکن اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ کسی مریض کے ساتھ ناروا سلوک نہ کیا جائے اور اسے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن