شبرزیدی ٹیکس سسٹم کامیابی کی بجائے ناکامی کی طرف جارہا ہے:اختراقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے شبر زیدی ٹیکس سسٹم کامیابی کی بجائے ناکامی کی طرف جا رہا ہے لہذا موجودہ ٹیکس کا نظام نہیں چل سکتا بیروزگاری ،مہنگائی ،کرپشن میں اضافہ ہونا اداروں میں میرٹ کا خاتمہ ہونا اداروں کا کمزور یہ نا کسی بڑے پراجیکٹ کا آغاز نا یہ لا اینڈ آرڈر کا تباہ ہونا آزادی اظہار رائے کا خاتمہ ہونا فواد احمد سمیت پی ٹی آئی کے اپنے وزرا کا حکومت کی بیڈ گورننس پر خط لکھا اور شیخ رشید کا کہنا کہ شوگر مافیا نے مجھے دھمکیاں دی اور میری سیاست کے خاتمے کی باتیں کی ۔ عمران خان بری طرح ناکام ہو چکا ہے لہذا اب 4۔4مرتبہ آئی جی ،چیف سیکرٹری اور بیوروکریسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہ ہے دراصل ضرورت اس امر کی ہے کہ ناکام نا اہل اور ہٹ دھرم وزیر اعظم کو تبدیل کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن