ریاست مدینہ کے دعویداروں نے قوم کو فاقوں پر مجبورکردیا:علیم الدین شاکر

Jan 27, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے امیر قاری علیم الدین شاکر اور قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک میں آٹے کا بحران پیدا کرکے قوم کو فاقوں پر مجبور کردیا گیا ہے کیا یہی تصور ہے ریاست مدینہ کا ؟یہ نا اہل حکمران ملکی نظام نہیں چلا سکتے ،نہ نالائقوں کی ٹیم ہے،گذشتہ روز جامع مسجد احمد علی لاہوری میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تشکیل اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں