لاہور( پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فاونڈیشن کوٹ لکھپت لاہور کے آرگنائزر بشیر ظفر اور صدر نصرت بشیر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماڈل ٹاون سوسائٹی کے ملازمین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون اگر ماڈل ٹاون سوسائٹی کے ملازمین کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو کل 28 جنوری کو سرائے دھوبیاں کیو بلاک سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اور بعد ازاں ماڈل ٹاون سوسائٹی کے دفتر کا گھیراو کیا جائے گا۔