لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی زیرتحویل وقف اراضیات پر 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔اوقاف کی 124پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں لاہور زون 148ایکڑ 01کنال 15مرلہ،بادشاہی مسجد 01کنال 5مرلہ،گوجرانوالہ زون 12ایکڑ01کنال09مرلہ ، فیصل آباد زون 9ایکڑ3کنال 17مرلہ،سرگودھا زون 26ایکڑ 7کنال 13مرلہ،راولپنڈی زون 02ایکڑ 5مرلہ،پاکپتن زون 15ایکڑ6کنال،ملتان زون 36ایکڑ5کنال 19مرلہ،بہاولپور زون 39ایکڑ 1کنال 14مرلہ اور ڈیرہ غاز ی خان زون میں 32ایکڑ 5کنال 18مرلہ نشاندہی کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس پلان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ جوائنٹ وینچر کرایہ داری اور ایکوٹی موڈپر پلان دیا گیا ۔ وزیر اوقاف مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ کے بزنس پلان کو بے حد سراہا ہے۔