کراچی(نیوز رپورٹر)تحریکِ نفاذِ اردو شعبہ خواتین لاہور کی صدرا فشین شہریار نے تحریک پاکستان کی رہنما بیگم منیر الدین چغتائی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اورنفاذِ اردو سے متعلق مفید گفت وشنید کی اور اردو کے نفاذ کے حوالے سے اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا۔بیگم منیرالدین چغتائی، تحریک پاکستان کی نامور شخصیت ہیں جنہیں تحریک پاکستان میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے. جنہوں نے سیکریٹریٹ لاہور کی عمارت پر ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پاکستان کا پرچم لہرایا تھااور اس سلسلے میں اپنی ایک آنکھ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں تھیں انجمن حمایت اسلام کالج برائے خواتین کی پرنسپل بھی رہیں.بیگم منیرالدین کا کہنا ہے کہ اردو کو اپنا کر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں اگر اردو سے جان چھڑائیں گے تو دنیا میں پیچھے ہی رہیں گے انہوں نے نفاذِ اردو کے سلسلے میں تحریک نفاذ اردو کی دستخطی مہم کے سلسلے میں نفاذِ اردو کی قرار داد پر دستخط بھی کئے انہوں نے نفاذِ اردو کے لیے تحریک نفاذ اردو پاکستان کی جدوجہد کو سراہا اورتحریک کے ساتھ ہم قدم ہونے کا اعادہ کیا اور اپنی خدمات پیش کیں۔
اردو کو اپناکر ہی ہم ترقی کی منزل پاسکتے ہیں:بیگم منیر الدین چغتائی
Jan 27, 2020