ثنا ء میر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنا غلط ہے :عرفان خان

Jan 27, 2020

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ویمنز کرکٹ کوچ عرفان خان کا کہنا ہے کہ ویمن ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ثنائ￿ میر کو ڈراپ کرنا غلط ہے۔ عالمی کپ میں ٹیم کو ثناء میر کی ضرورت تھی اسکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔ مجموعی طور پر سلیکشن غیر تسلی بخش ہے۔ مختلف سطح پر عمدہ کھیل پیش کرنیوالی پلیئرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی میرٹ پر فیصلے کرنے کے بجائے پسند ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کر رہی ہے۔ نتالیہ پرویز اور حفصہ امجد جیسی باصلاحیت پلیئرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی مسلسل مخصوص پلیئرز کو موقع دے رہی ہے۔ سلیکشن کا عمل شفاف ہونا چاہیے لیکن گذشتہ کچھ عرصے میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں۔ نئی آنے والی پلیئرز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔ ثناء میر کو ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی یہ فیصلہ خالصتاً ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر کیا گیاہے۔ مینز ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تو دوسری طرف ویمنز ٹیم میں سب سے تجربہ کار پلیئر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں