لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام 57 نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی۔ سیکرٹری فیڈریشن واجد علی چوہدری نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ پہلے روز مینز اور ویمنز ٹیم ایونٹس کے مقابلے منعقد ہوئے جن کے فائنل آج بروز پیر کو کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب مینز سنگلز اور ویمنز کے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز آج سے ہوگا۔ چیمپئن شپ میں مردوں کی 15 اور خواتین کی 9 ٹیموں کے دو سو سے زائد کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد چوہدری نے انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز اور ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں دو لاکھ روپے کے نانعامات تقسیم کیے۔ ماحور شہزاد کو انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے پر ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ اس موقع پر ساوتھ ایشین انڈر 21 چیمپیئن شپ کے مینز ڈبلز میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عدنان اور راجہ ذوالقرنین کو پچاس ہزار روپے نقد جبکہ ساوتھ ایشین انڈر 21 چیمپیئن شپ کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتنے والے محمد عدنان، راجہ ذوالقرنین، امل منیب اور محوش خان کو برانز میڈل جیتنے پر پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا۔
نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی
Jan 27, 2020