بازئووں سے محروم میکسیکن دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

میکسیکو سٹی(اے پی پی) میکسکو کی ایک حسینہ دونوں بازوئوں سے محروم ہونے کے باوجود اپنے آبائی شہر ویراکروزمیں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ معذوروں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیںکیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پایا۔

ای پیپر دی نیشن