امریکی امن منصوبے کے اعلان پر اوسلو معاہدے سے دستبردار ہو جائینگے: فلسطین

Jan 27, 2020

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین نے کہا ہے کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے اعلان پر فلسطین اوسلو معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔ سینئر فلسطینی رہنما صائب ارکات نے کہا ہے کہ اوسلو معاہدے سے دستبردار ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا اقدام فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو مستقل قبضہ میں بدل دے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے صدر ٹرمپ واشنٹگن میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں