کشمیری قوم پرامید‘ ہماری جدوجہد انشا ء اللہ کا میاب ہوگی ، سید صلاح الدین

Jan 27, 2020

مظفر آباد( کے پی آئی )متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین نے نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے اس جائز مطابے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور پر امید ہیں کہ ہماری جدوجہد ان شا ء اللہ کا میاب ہوگی۔ متحدہ جہاد کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے زوردیتے ہوئے کہابھارت نے بہتر سال سے کشمیر پر اپنا فوجی ناجائز قبضہ جمایا ہوا ہے،عالمی قوتوں کو چاہیے جس طرح انہوں نے ایسٹ تیمور،جنوبی سوڈان اور سکاٹ لینڈ کا مسئلہ بغیر کسی لمحے کے ضائع کئے حل کیا ، مسئلہ کشمیر کا بھی حل اسی طرح تلاش کیاجائے ۔بھارت نے سات دہائیوں کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ،ہزاروں بستیوں کو تاخت تاراج کیا ،اربوں مالیت کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا ،ہزاروں کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا،ہزاروں کی تعداد میں عفت مآب خواتین کو بے آبروکیااور آج بھی بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے لیکن اسے کوئی بھی طاقت نکیل ڈالنے کے لئے تیار نہیں ہے۔عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں حلانکہ سلامتی کونسل میں اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں اور بھارت کی اُس وقت کی حکومت نے خود بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کاجائز حق ،حق خودارادیت دینے کے پابند ہیں ۔

مزیدخبریں