بھٹو کی سالگرہ کا ہر سال انعقاد انکا نام مٹانے کی کوشش کرنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے: سعید غنی

کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ بے شک ذوالفقار علی بھٹوجسمانی طور پر آج ہم میں نہیں لیکن آج بھی لوگوں کی دلوں میں ان کی عزت و احترام پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی سالگرہ ان شہادت کے بعد بھی باقاعدگی کے ساتھ ہر سال جنوری کے پورے مہینے میں ملک کے ہر حصے میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ سالگرہ کی تقریبات ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو یہ سوچتے تھے یا امید رکھتے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنے کے بعد لوگوں کے دلوں سے بھی ان کا نام مٹا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن