حکومتی باغی ارکان‘ ق لیگ سے رابطہ‘ سلیکٹڈ کو مزید وقت نہیں دے سکتے: رانا تنویر

لاہور‘ مانانوالہ‘ مرید کے (نیٹ نیوز + آن لائن+نامہ نگار) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے باغی ارکان اور ان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم نے عمران حکومت کو ملک سنوارنے کا پورا موقع دیا لیکن انہوں نے دیوالیہ کر دیا۔ سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔ مانانوالہ سے آن لائن کے مطابق سابق وفاقی وزیر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت کے نام سے یاد رکھا جائے گا اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے منصوبوں پر آپنے نام کی تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ملک ہر روز نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے پوری قوم تذبذب کا شکار ہو چکی ہے۔ آٹا بحران حکومت کی بدترین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار تبدیلی سرکار نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین کر خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحد ہے میاں شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کا خود شیرازہ بکھر رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کو بھر پور طریقے سے منائے گی تاکہ ملکی تاریخ میں یہ تحریک بحران قوم کو یاد رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...