بیماری کی آڑ میں حکومت گرانیکی سازش جاری، گڈ گورننس کے مسیحا ٹرانسپیرنسی کی وضاحت پر جواب دیں: فردوس عاشق

سیالکوٹ ، اسلام آباد (نامہ نگار، وقائع نگار خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیماری کی آڑ میں لندن میں بیٹھا ٹولہ سازشوں میں مصروف ہیں۔ انکو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ حکومت اور اتحادی جماعتیں ملک کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ترچھی ٹوپی والی سرکار لندن میں بیٹھ کر حکومت کر گرانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے منتخب حکومت کا ساتھ دینے کیلئے سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کرپشن کاخاتمہ اس ملک کا نصب العین ہے۔سولہ ماہ کی حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت ترین فیصلے کئے ہیں، ملک میں کرپشن فری کے خلاف جہاد کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا نے ملک کے گلے سڑے نظام سے فائدہ اٹھایا ہے، کرپشن میں شراکت داری کرنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کریں گے۔کرپشن سے جڑے سیاسی خاندانوں کا سیاسی محاذ پر بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے، قوم پوچھنا چاہتی ہے پلیٹ لیٹس کا شکار بیمار خاندان ریسٹورنٹ میں کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس گھر کی منی ٹریل نہ دی گئی یہ ٹولہ اسی گھر میں موجود ہے،آج کے دن تک لندن جیسے ترقی یافتہ ملک کی لیبارٹری سے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔فردوس عاشق اعوان نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام صوبائی قانون سازوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ایسی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ پنجاب میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے اور حکومت میں شامل اتحادیوں نے عثمان بزدار کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں۔فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر چیئرمین سہیل مظفر کی وضاحت کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے والے، وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہو کر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب رپورٹ کی وضاحت آنے پر جواب دیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والے اور چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو ہے، بھارت ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو ریاستی دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کا ہر شہری ریاستی دہشت گردی پالیسی سے لاتعلق ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...