بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول فو سونگ نے برسلز میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ہرگز این پی ٹی معاہدے کے خلاف نہیں ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے فریم ورک کے مطابق کام کر رہا ہے اور اس نے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔فو سونگ نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے اور ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ 'این پی ٹی' معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے.۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 3 یورپی ممالک کی جانب سے تنازعات کے حل کے میکنزم کو فعال بنانے سے مسائل کو کم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
ایران کی جوہری سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کے ہرگز خلاف نہیں ہیں: چین
Jan 27, 2020