مدھیہ پردیش: یوم جمہوریہ کی تقریب میں کانگریسی لیڈر لڑ پڑے، تھپڑوں کی بارش

اندور(نیٹ نیوز) بھارت میں یوم جمہوریہ کی ایک تقریب میں جھنڈا لہرانے پر ریاست کی حکمراں جماعت کے رہنما آپس میں ہی جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کمل ناتھ تھے تاہم تقریب ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس کے مقامی رہنمائوں کے آپسی جھگڑے اور ہلڑ بازی کی نذر ہوگئی۔ جھنڈا لہرانے کے وقت کانگریس رہنما دیوندر سنگھ یادیو اور چندو کونجیر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دونوں رہنمائوں نے تقریب کی اہمیت اور کیمروں کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور مغلظات بکیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتی جھنڈا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

ای پیپر دی نیشن