کراچی (نیوزرپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کا فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچیپر آئی جی سندھ کلیم امام کی چھٹی ہونے کا امکان ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی آئی جی سندھ کے عہدے کے اہم امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران فضل یا انعام غنی میں سے کوئی بھی ایک آئی جی سندھ تعینات ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کو لے کر ماضی میں بھی وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آتی رہی ہیں، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سندھ میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا اختیار ان ہی کی حکومت کے پاس ہونا چاہئے۔یاد رہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آئی تھی جس میں ان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوڑ ہیں۔سندھ حکومت نے مزید کہا تھا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصدبڑھی۔
وزیر اعظم کے دورہ کراچی پرآئی جی کلیم امام کے تبادلے کا فیصلہ متوقع
Jan 27, 2020