اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،30 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 42633 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں 30 سے زائد پوائنٹس اوپر گیا تھا ۔لیکن اگلے ہی گھنٹے 63 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اب تک کی کم ترین سطح 42570 پر آگیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 35 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے 42,669 پر تھا۔تا ہم اسٹاک مارکیٹ میں 23,152,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 906,859,487 رہی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن