شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو سکائوٹس کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔یونین کونسل کی سطح پر ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ سکائوٹس عوامی خدمت اور تحفظ کے لئے ہر دم تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 دیبا شہناز نے ورلڈ جرنلسٹ فورس کے زیر اہتمام شیخوپورہ پریس کلب میں منعقدہ محافظِ ملت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔