کینیڈا، برفانی جھیل سے لاپتہ 2 مزید فرانسیسیوں کی لاشیں برآمد

 کینیڈا میں شدید برف باری کے دوران صوبہ کیوبیک میں موٹر بائیک سمیت لاپتہ ہونے والے 2 مزید فرانسیسی سیاحوں کی لاشیں ایک منجمد جھیل سے برآمد کر لی گئیں جبکہ دو دیگر کی تلاش جاری ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان ہیوگس بیولی نے بتایا ہے کہ حادثہ کیوبیک سٹی سے تقریباً 225 کلومیٹر شمال میں سینٹ جین جھیل میں پیش آیا، دونوں لاشیں لاپتہ ہونے والے مقام سے 3 کلومیٹر دور سے ملیں، 58 سالہ گِلیس کلاڈ کی لاش دریائے گرانڈے ڈسچارج سے برآمد ہوئی۔ واضح رہے کہ 8 فرانسیسی سیاحوں کے زیر استعمال ساتوں سنو موبائلوں کو تلاش کر لیاگیا ہے ، 3 معمولی زخمی سیاح واپس فرانس پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے 42 سالہ کینیڈین گائیڈ انہیں بچانے کی کوشش میں موت و حیات کی کشمکش کے بعد چل بسے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...