امریکی موسیقار و گلوکارہ بلی ایلش نے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی 2020 کا میلہ لوٹ لیا ‘ سال کے بہترین گانے سمیت 5 ایوارڈ جیت لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 62 ویں گریمی ایوارڈز کی سالانہ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں 18 سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے 5 ایوارڈ جیت کر میلہ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے بہترین نئے فنکار، کم عمر ترین فنکارہ اور سال کے بہترین ریکارڈ اور بہترین البم کے اعزاز بھی اپنے نام کیے۔ بلی کے بڑے بھائی کو فنیس او کونیل نے بھی سال کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے اپنی بہن کے البم پر کام کرنے پر حاصل کیا۔