چین کی اکیڈمی آف سائنس (کاس) نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار سال میں مزید سپیس سائنس سیٹیلائیٹ خلاءمیں بھیجیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹیلائیٹس شمسی خروج کی لہروں کی سرگرمیوں، ستاروں کی نقل و حرکت اور شمسی ہواﺅں اور زمین کی مقناطیسی کرہ کے درمیان ربط اور زمین کی کششش ثقل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مقناطیسی لہروں اور سگنلز کو مانیٹر کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ چار نئے مشن تیار ہورہے ہیں جن میں آل سکائے مانیٹر، ایڈوانس سپیس بورن سولر آبزرویٹری ،دی آئن سٹائن پروب اور دی سولر ونڈ میگنیٹو سفیئر لونو سفیئر لنک ایکسپلورر شامل ہیں۔ چائنا اکیڈمی آف سائنس اب تک چار سائنس سیٹیلائیٹس کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار پر چھوڑ چکی ہے۔