میکسیکو (نیٹ نیوز) میکسیکو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں شکی بیوی نے شوہر کے فون میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ تصویر خود اسی خاتون کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درمیانی عمر کی خاتون اپنے شوہر کے موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر اشتعال میں آگئی اور چاقو سے شوہر پر حملہ کردیا۔ شوہر نے وضاحت کی کہ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ بیوی کے ساتھ ڈیٹ پر تھے، اس وقت ان کی اہلیہ دبلی پتلی تھیں جو اب بدل گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خود کو پہچان نہ پائیں۔ بیوی کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔
شکی بیوی اپنی تصویر نہ پہچان سکی، شوہر کو چاقومار دیا
Jan 27, 2021