قصور‘ شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی، نارووال میں بچے سے زیادتی 

قصور‘ نارووال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) قصور میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی بے آبرو، نارووال میں پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ رعیہ خاص کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا 5 سال کا بیانہ دکان سے چیزیں لینے گیا۔ ملزم جنید ورغلا کر  مسجد کے مینار میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرکے بھاگ گیا۔ بچے کے ساتھ سارا وقوعہ سرفراز دکاندار کی ایماء پر کیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق الہ آباد کے علاقے بونگی کلیاں میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا بیس سالہ متاثرہ نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی ہے ارشاد مجھے شادی کا جھانسہ دیکر اپنے گھر لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...