مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پرملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور کشمالہ کے اکاونٹس میں معاشی انقلاب کس بزنس سے آیا ؟ یہ واضح ہو گیا کہ مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حافظ حسین نے انکشاف کیا کہ فضل الرحمان نے ان کے سامنے لیبیا اور عراق سے پیسہ لیا، یہ ملک دشمنی ہے، اب ان کے خلاف فورا کاروائی ہونی چاہئیے، تاکہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہوں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ حافظ حسین کہ انکشاف کے بعد تو واضح ہو گیا کہ فضل الرحمان بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں، بیرونی طاقتوں کہ کہنے پر پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں، کیا بادی النظر میں کشمالہ، خواجہ آصف کی کرپشن کے پیسہ کی منی لانڈرنگ میں مددگار رہیں ؟۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...