لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام مرد و خواتین افسروں کو دوران ڈیوٹی دفاتر اور عدالتوں میں پیشی کے وقت مناسب لباس زیب تن اور ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری مرد و خواتین افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی عہدے کے مطابق گریس فل نظرآنے کے لئے مناسب لباس کا انتخاب کریں۔ مرد افسر مناسب کپڑے زیب تن جس میں شلوار قمیض بند کالر والی، ویسٹ کورٹ اور مناسب جوتے استعمال کریں جبکہ خواتین افسر بھی اپنے عہدے کے مطابق مناسب لباس زیب تن کریں احکامات پر صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر میں عملدرآمد ہوگا۔
سرکاری افسر ڈیوٹی‘ عدالت پیشی کے وقت مناسب لباس کا انتخاب کریں: پنجاب حکومت
Jan 27, 2021