لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماء مولانا محمد الیاس فاروقی گردوں کے عارضہ کے سبب طویل علالت کے بعد گذشتہ روز 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم مدرسہ جامعہ اشرفیہ للبنات سرگودھا کے مہتمم تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا مولانا حافظ محمد زکریا دو بیٹیاں اور سینکڑوں عقیدت مند سوگوار چھوڑے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخ الحدیث مفتی طاہر مسعود نے پڑھائی جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور دیگر مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مولانا محمد الیاس فاروقی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا احمد حسن، حافظ اسعد عبید، سمیت دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
جامعہ اشرافیہ کے سابق استاد انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما الیاس فاروقی انتقال کر گئے
Jan 27, 2021