لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پسند کی شادی پر لواحقین کی لڑائی، لڑکی کے والدین نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔ ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور نے پسند کی شادی کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ افشاں ناز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ علی رضا سے پسند کی شادی کی۔ عدالت نے لڑکی کو خاوند کیساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ شوہر کیساتھ جانے پر افشاں کے گھر والوں نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔ پولیس نے لواحقین کو متعلقہ چوکی میں منتقل کر دیا۔