احتساب عدالت کے باہر جیمر نصب کرنے پر ایس پی سکیورٹی طلب

Jan 27, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نے عدالت کے باہر جیمر نصب کئے جانے پر ایس پی سکیورٹی کو طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جیمرز انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ کمرہ عدالت میں کینسر سے لڑنے والے مریض بھی موجود ہیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ اگر آپ مجھے یقین دہانی کروائیں کہ کمرہ عدالت میں کچھ نہیں ہوگا تو ہٹا دیتے ہیں۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جیمرزکمرہ عدالت سے باہر لگا دئیے جائیں۔ عدالت نے درخواست پر ایس پی سکیورٹی کو طلب کر لیا۔ 

مزیدخبریں