تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی  جان کو خطرہ ہے،مشعال ملک

Jan 27, 2021

اسلام آباد(آئی این پی ) کشمیری   حریت رہنما یاسین ملک  کی اہلیہ  مشال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے، تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی، جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں، ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں۔

مزیدخبریں