3خودکشیاں:فیروز والہ میں خاتون نے پھندالے لیا، نوجوان ٹرین کے سامنے کود گیا

لاہور+ فیروز والہ+ چناب نگر (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر چناب نگر میں نوجوان نے گولی مار کر جبکہ گھریلو حالات پر فیروزوالہ میںخاتون سمیت دو افراد نے خود کشی کر لی۔ ادھر شیراکوٹ کے علاقے میں 28 سالہ خاتون کی پرسرار ہلاکت، 4بچوں کی ماں کی نعش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق  فیروز والہ میںجی ٹی روڈ کی آبادی بلال پارک کے رہائشی مجید نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔ لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی میں جواں سالہ خاتون (ف) نے بھی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے لیا۔جبکہ چنیوٹ کے تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک 136میں 27سالہ حسنین کا اپنے والدین کے ساتھ جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جبکہ شیراکوٹ کے علاقے بابوصابو کے قریب رہائش پذیر 28 سالہ نصرت بی بی کی نعش پراسرار طور پر اپنے کمرے میں لٹکی پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پورسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق نصرت بی بی 4بچوں کی ماں تھی اس کا شوہر عظمت علی ڈرائیور ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے یا قتل ہے اس حوالے سے تفتیش جاری کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن