ایپکا کا ملک گیر احتجاج لاہور سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے

لاہور‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ ملتان (سپیشل رپورٹ+ آن لائن+ علاقائی نمائندوں سے) ایپکا پاکستان کی متحدہ کال پر ملک گیر بشمول آزاد کشمیر ریلیاں اور احتجاج کیا گیا۔ لاکھوں ملازمین پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد میں  کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور میں مرکزی مظاہرہ سیکرٹریٹ چوک پر ہوا۔ ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔ جس میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ سے آنے والی ریلی کی قیادت مرکزی صدر ایپکا پاکستان محمد ارشاد چوہدری نے کی۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ انار کلی سے ظفر علی خاں نے ریلی کی قیادت کی اور ٹاؤن ہال سے محمد سلطان مجددی نے قیادت کی۔ تینوں ریلیاں سیکرٹریٹ چوک پر اکٹھی ہوگئیں، جس سے تمام راستے بند ہوگئے۔ ملازمین نے بینر اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کی منظوری کیلئے شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری،  ظفر علی خاں، سلطان مجددی و دیگر نے مطالبہ کیا پانچ دن کے اندر تفریق  کا خاتمہ، وفاقی کلرکوں اور کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن  بیوروکریسی کی طرح بلا امتیاز 150% تنخواہوں میں اضافہ، یوٹیلٹی الاؤنس، ہاؤس ریکوزیشن  اور گروپ انشورنس  کی رقم ریٹائرمنٹ پر دینے کا  وفاقی اور صوبائی حکومتیں اعلان کریں ورنہ 2 فروری کو ملک بھر کے تمام سیکرٹیریٹ کا مکمل گھیراؤ کیا جائیگا جس کی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان و صوبائی صدور ایپکا پنجاب ، ظفر علی خاں سلطان مجددی  و دیگر رہنما کریں گے۔  اسلام آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق وفاقی  سیکرٹریٹ ملازمین نے تنخواہوں الائونسز و دیگر واجبات میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ فیصل آباد‘ ننکانہ صاحب‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ساہیوال‘ بھکر‘ بہاولپور‘ سیالکوٹ‘ قصور‘ حافظ آباد‘ سرگودھا‘ گوجرانوالہ‘ جہلم میں بھی  قائدین کی کال پر ایپکا نے گزشتہ روز مطالبات کی منظوری کیلئے احنجاج کیا۔  مطالبات منظور نہ ہونے پر 10 فروری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تامرگ دھرنے کا اعلان کیا گیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی کال پر گزشتہ روز  تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اور احتجاج کیا۔ ڈویژنل صدر طاہر محمود بھٹی، جنرل سیکرٹری مقصود حسین، چیئرمین مجید اقبال، مرکزی صدر میاں عبدالشکور، رانا منظور حسین، بابر راکٹ چودھری گلریز ، مولوی محمد عارف، عبدالشکور، مشتاق احمد، رانا لیاقت و دیگر نے  حکومت سے مطابہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت  کے مطابق  آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کی جانب سے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کی تمام تنظیموں نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ جس سے متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین ریاض احمد تارڑ،  ایپکا کے چیئرمین نصر اﷲ ہنجرا، بائو ناصر امین و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا  احتجاج جاری رہیگا۔  قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق  کلرکس ایسوسی ایشن ضلع قصور کے تمام گروپس کی مشترکہ ریلی  میں تمام ملازمین  نے بھر پور شرکت کی۔  ریلی کی قیادت ایپکا ضلع قصور کے صدور حیدر نواز خاں ،چوہدری افضال احمد اور مہر محمد یٰسین نے کی۔ ڈپٹی کمشنر آفس  پہنچی، احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام گروپس میں اتحاد ہو گیا۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا  ہے۔ فیصل آباد  سے آن لائن  کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیراہتمام سرکاری ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی منظوری کیلئے محکمہ انہار میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں سرکاری ملازمین شریک تھے۔   رہنمائوں نے کہا  سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کے قائدین نے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ہر منگل کو ملازمین احتجاج کریں گے۔ اگر حکومت نے 31 جنوری تک  مراعات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 10فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگار کے مطابق بمبئے ہوٹل چوک پر متحدہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سرفراز اللہ والا، سرفراز احمد خان، حاجی عبدالغفور دستی، یوسف خان ترین، منیر خان لغاری، عبدالحمید جیالا نے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی۔  رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یار خان میں بھی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں اور دھرنے دفاتر کی مکمل تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...