لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یکم فروری سے مرحلہ وار یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا۔ یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طریقہ تدریس جاری رکھے گی۔ پہلے مرحلے والے طلباء اپنا کورس ورک 31 مارچ تک مکمل کریں گے دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہو گا۔