کشمیریوں کے حقوق غصب کرنیوالا بھارت کس منہ سے یوم جمہوریہ منا رہا ہے:سلمان منیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت نے بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پرمنایا‘مختلف شہروںمیںاحتجاجی مظاہرے کئے گئے کارکنوںنے بھارتی پرچم بھی نذرِآتش کیا۔پیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان،محمدریاض چوہدری ، مولانا محمد حنیف حقانی،محمدفیصل اعوان،شکیل بھٹی، محمدیعقوب شاہ،محمدسہیل نے کہاکہ کشمیریوںکے قاتل بھارت کویوم جمہوریہ منانے کاکوئی حق حاصل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن