چین اور نیوزی لینڈنے آزادتجارتی معاہدے  میں بہتری کیلئے دستاویز پر دستخط کردیئے

بیجنگ(شِنہوا)چین اورنیوزی لینڈ نے 12سال پرانے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)کو بہتر بنانے کیلئے ایک دستاویزپر دستخط کردیئے ہیں۔ امکان ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائدملیں گے۔چینی وزیرتجارت وانگ وین تا اور ان کے نیوزی لینڈ کے ہم منصب نے ویڈیولنک کے ذریعے دستاویز پر دستخط کئے۔چین نے2008میں نیوزی لینڈ کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پردستخط کئے تھے،یہ چین اورترقی یافتہ ملک کے مابین پہلا آزاد تجارتی معاہدہ تھا۔علاقائی جامع معاشی شراکت داری کی بنیادپرچین ہوابازی،تعلیم،خزانہ، ضعیفوں کی دیکھ بھال اورنیوزی لینڈ کی جانب مسافروں کی نقل وحمل کے شعبوں میں کھلے پن کومزید توسیع دے گا۔

ای پیپر دی نیشن