ریاست جموں وکشمیر کے تمام خطوں کے لوگوں کے درمیان روابط کو بڑھانا ناگزیر،مہدی شاہ

Jan 27, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا  ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے تمام خطوں کے لوگوں کے درمیان روابط  کو بڑھانے اور بحال کرنے کی ضرورت ہے، کشمیری عوام نے اپنی بے پناہ قربانیوں سے ثابت کیا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  کشمیری فوڈ فیسٹول اور  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کی لانچنگ  کی تقریب    کے موقع پر کیا ۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر فیصل ممتاز راٹھور،  کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماسید یوسف نسیم اور شیخ عبدالمتین ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر افضل بٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا اہمتام معروف کشمیری رہنماشفیق بٹ نے کیا تھا۔ اس موقع پر کشمیری فوڈ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں