اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) نے چین کی جانب سے کی جانے والی غیر ملکی امداد کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن فوٹو نمائش کا انعقاد کیا ، جس میں پاک چین دوستی کے بارے میں کئی کہانیاں شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق نمائش میں سال 2020 کو چین کی جانب سے کی جانے والی غیر ملکی امداد کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی۔ گزشتہ 70 سالوں میں چین ا یک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے 160 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو معاونت فراہم کرچکا ہے اور خاص طور پر پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھر پور پذیرائی حاصل کی ہے۔ نمائش کا پہلا شعبہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق ہے جس میں گوادر پورٹ اور شاہراہ قراقرم کو دیکھایا کیا گیا ہے۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ دسمبر 2016 میں مکمل ہوا اور قراقرم ہائی وے (فیز II) میں حویلیاں مانسہرہ سیکشن ، جو نومبر 2019 سے ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔ استحکام کے شعبے کی تصویر میں چین کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والے شمسی فوٹو وولٹک بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو دیکھایا گیا ہے جو نومبر 2015 میں پاکستان کے پارلیمنٹ ہاوس میں مکمل کیا گیا ۔ تقریبا 1 میگاواٹ کل نصب صلاحیت کے حامل اس منصوبے نے پارلیمنٹ ہاوس کوبجلی کی فراہمی میں خود کفیل بنا دیا ہے۔ مزید یہ کہ ترقی پذیر ممالک میں ڈیزرٹیفیکیشن کنٹرول ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے پاکستانی عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین کی تصویر یں بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ ایمرجنسی انسانی ہمدردی کے شعبے کی تصویروں میں چین انتہائی اہم واقعات میں انسان دوست امداد فراہم کرتا ہے جیسے زلزلے ، سمندری طوفان ، سیلاب ، صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے اس نے پاک چین دوستی کو فلمایا گیا ہے۔ جولائی 2010 میں پاکستان کو غیر معمولی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا جو تاریخ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملا۔ چین نے ہنگامی امدادی سامان فراہم کیا اور امدادی ٹیم بھیجی۔ کل امداد کی مالیت 250 ملین امریکی ڈالر تھی اس سے متعلق نمائش میں 5 تصاویر رکھی گئیں۔ 2017 میں ایف اے ٹی اے سیلاب سے متاثر ہوا۔ جنوب جنوب تعاون فنڈ کے تحت چین نے نومبر 2017 میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیا تاکہ مقامی متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ۔اس کے علاوہ COVID-19 پھیلنے کے تناظر میں انڈسٹری ، زراعت ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، عوامی افادیت ، صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی نمائش میں تصویر رکھی گئیں.
ویں سالگرہ : سی آئی ڈی سی اے کے زیر اہتمام چین پاک دوستی پر تصاویری نمائش کا انعقاد
Jan 27, 2021