سعودی عرب: اغوا کیس میں مجرم قرار دی گئی خاتون کا سرقلم کرنے کی توثیق

Jan 27, 2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی مشرقی گورنری میں قائم ایک اپیل عدالت نے دمام کی فوج داری عدالت کی طرف سے گذشتہ محرم میں جاری کردہ اغوا کیس کی مرکزی ملزمہ کو سزائے موت دینے کی توثیق کی ہے۔ میڈیا میں یہ کیس دمام کی اغوا کارکے نام سے مشہور ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون پر دو بچوں  کو اغوا کرنے کے ساتھ طویل عرصے تک انہیں اپنے گھر میں رکھنے اوران کے ساتھ غیرقانونی تعلقات قائم کرنے جیسے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ اس کیس میں مرکزی ملزمہ کے ساتھ تین مرد ملزمان بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں