حکومت داخلی و خارجی محاذوں پر ناکام ہو چکی : مفتی تاج الدین 

Jan 27, 2021

 فتح جنگ ( نامہ نگار) جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں سے نجات کیلئے پوری قوم متحد ہے حکومت داخلی و خارجی تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی پی ڈی ایم عوام کے بیانیہ کو لے کر ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی نے پریس کلب (رجسٹرڈ ) فتح جنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالحکیم ،مفتی عبدالبصیر ،مفتی محمد الیاس،مولانا حسنین ،مولانا ذکریا کلیم ،مولانا حسین احمد بھی موجود تھے مولانا تاج الدین ربانی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر قیدو بند کی صعوبتیں دی جا رہی ہیں قائد مولانا فضل الرحمن کا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ ایک سیٹ والی جماعت کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت دی گئی ہے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے وزراء بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے فضاء ہموار کی جا رہی ہے حکمران کشمیر کے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں