ملک میں فرقہ وارانہ تعصبات ابھارنے کی سازش ہورہی ہے،عبدالخبیر آزاد

Jan 27, 2021

کبیروالا(نامہ نگار )چیئرمین رویت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخبیر آزاد اپنے آبائی علاقہ کبیروالا پہنچے اور پل چاون پر ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی کی رہائشگاہ پر علماء کرام اورممبران ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل امن کمیٹی مفتی حامد حسن،قاری سیف اللہ عابد،ڈاکٹر شرافت حسین خان بھٹہ ،شیخ ذوالفقار علی رضوی ،مہر عبدالخالق مرالی،سید ذوالقرنین حیدر بخاری ،مولانا اجمل عباس،حفیظ سعیدی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمیشہ کلیدی اور مثبت کردار اداکیا ہے،اسلامی مہینوں کیلئے چاند دیکھنے کیلئے جدید سہولیات اور ذرائع سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں ،ہر سطح کی کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد قرآن وسنت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں فرقہ وارانہ تعصبات ابھارنے کی منظم سازش ہورہی ہے۔جس کے پیچھے اسلام اور پاکستان دشمن کے مذموم مقاصد ہیں ،ہمیں صورتحال کو ادراک کرتے ہوئے نہ صرف ایسی گھنائونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے بلکہ متحد اور منظم ہوکر قیام امن ،بھائی چارے کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرناہوگا۔اس موقع پر مولانا محمد بلال، سید عبدالبصیر آزاد،قاری غلام حسین ،مہر عبدالمالک مرالی،جمیل احمد خان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں