ملتان (نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تر قی و خوشحالی کے لیے کو شاں ہے۔اپنے وسا ئل میں رہتے ہو ئے عوامی ریلیف کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔من پسند اور سیاسی تفریق سے با لا تر ہو کر تر قیا تی منصوبوں سے ہما رے شہریوں کا معیا ر زندگی بلند ہو گا۔ملکی تاریخ میں پہلی با ر کرپشن سے پاک منصو بو ں کا کریڈ ٹ حکومت پنجاب کو جا تا ہے ،اب نا قدین بھی ہما ری تعریف کر نے پر مجبو ر ہیں۔انہوں نے ان خیا لا ت کااظہا ر گز شتہ روز مسلم ایگریکلچرل فارم مظفرگڑھ میں محمد سلیم تو نسوی اور امتیا ز تو نسوی کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔صوبا ئی وز یر ڈا کٹر اختر ملک نے کہا کہ ہما رے ترقیاتی منصوبہ جات کے بر اہ راست ثمرات جلدعوام تک پہنچیں گے،عوا می خد مت ہما را نصب العین ہے۔ہم اپنے پا رٹی منشو ر پر عمل پیرا ہیں اور ہم صحیح معنوں میں حقیقی تبد یلی لا کر د کھا ئیں گے۔ اس موقع پر فر ید خا ن بنگش،غلا م عبا س سو ترک،نعیم تو نسوی،آ صف تو نسوی ودیگر موجو د تھے۔