کراچی (وقائع نگار)سند ھ ہائی کورٹ میں چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،کے ایم سی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا،جواب میں کہاگیاہے کہ رانو کے لئے نئے پنجرے کی تیاری کے لئے ٹینڈر کی اشاعت کے لیے کاروائی شروع کردی ،ٹینڈر کی اشاعت کے لئے سیپرا سے اجازات کی درخواست بھی دے دی گئی ہے ،کے ایم سی نے رانو کے لئے پنجرے کا نقشہ پیش کردیا ،کے ایم سی کاکہناتھاکہ رانوں کا نیا پنجرہ 43/45 فٹ کا ہوگا ،پنجرے میں پانی کا تالاب بھی تیار کیا جائے گا ،رانوں کے لئے تین ریسٹ بنائے جائیں گے ریسٹ روم کے سامنے پنجرہ بھی تیار کیا جائے گا ،عدالتی حکم پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارش پر رانوں کو قدرتی ماحول فراہم کیا جائے گا ،رانوں کے لئے نئے پنجرے کی تیاری کے لئے 29 لاکھ سے زائد کی رقم خرچ ہوگی ،عدالت نے دراخوست کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی ۔