رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر جاوید عالم گوپانگ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر توڑ کاروائی بین الاضلعی مویشی چور ، نقب زن اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں عوام کی نیندیں اڑانے والے مغیرہ چوہان بین الاضلعی گینگ کے سرغنہ سمیت چار اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ مغیرہ چوہان ، عاصم سمیجہ ، شہباز راجپوت اور علی گوہر عباسی شامل ہیں ، پولیس نے گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے نیو غلہ منڈی کے پاس مسلح حالت میں موجود تھا ، تفتیش کے دوران ملزمان سے 15 لاکھ مالیت کی دو بھینسیں ، دو گائے ، دو کٹے کٹیاں اور دو بچھڑے بچھڑیاں شامل ہیں برآمد کر لی گئیں ، ملزمان سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ دو پسٹل تیس بور ، ایک عدد کار بین بارہ بور متعدد رائوند و کارتوس اور وراداتوں میں استعمال ہونے والا ایک کٹر بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔