رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)چک اسلم آباد کے رہائشی محمد شفیق نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر گنا لوڈکرکے اوباڑو(سندھ) لے جارہاتھاکہ مئومبارک روڈ پر پیچھے سے آنے والے کار سواروں نے راستہ نہ ملنے کی رنجش پر ٹریکٹرٹرالی پر فائرنگ شروع کردی۔جس سے ٹریکٹرٹرالی کے ٹائر پھٹ گئے اوروہ مجعزانہ طورپر محفوظ رہا۔جبکہ کار سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔