حاصل پور : انتظامیہ کے مہنگائی کنڑول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Jan 27, 2021

حاصل پور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ۔تحصیل حاصل پور اورگردونواح میں عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں بشیر احمد، سلمان علی، ارشد خان ودیگر نے کہا ہے کہ آئے روز روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی خوردونوش اشیاء کے ریٹس بڑھ رہے ہیں چینی 100/105 گھی 230/250 لال مرچ دالیں چاول گوشت بڑاچھوٹا مرغی کا گوشت پھل فروٹ سمیت لا تعداد اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہونے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے غربت اور بے روزگاری کی کی وجہ غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں