لودھراں (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے باہمی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون، سہولت اور ہم آہنگی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات سے محروم علاقوں کی نشاندہی، چھوٹے اور صحت مند خاندانوں کے لئے صلاح مشورے کے لئے عملی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ضلعی ٹیکنیکل کمیٹی کی پیشرفت بارے ہدایات جاری کی گئیں۔